تازہ ترین

مختلف اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن منظور

پشاور۔(آوازچترال نیوز) سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مردان سمیت ڈی آئی خان،بنوں اور ہری پور سپورٹس کمپلیکس کی آپ گریڈیشن کی نئی سکیم کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اس سکیم کی منظوری انہوں نے صوبے میں کھیلوں کی سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔نئی سکیم میں مردان میں کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے ہاسٹل تعمیر کرنے سمیت کرکٹ گراونڈ کی آپ گریڈیشن،باسکٹ بال، انڈور جمنیزیم ہال،بیڈمنٹن،والی بال اور تائیکوانڈو ہال شامل ہیں۔اسکے علاوہ ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول، اندرون سڑکوں کی بحالی،ہاکی اور فٹ بال گراونڈ کے لئے پویلین،مختلف مقاصد کے لئے تین منزلہ عمارت شامل ہیں۔
بنوں سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراونڈ کی آپ گریڈیشن اور کرکٹ اکیڈمی کی بحالی سمیت انڈور ہال کے لئے لائیٹنگ سسٹم اور سکواش کورٹ نئی سکیم کا حصہ ہے۔نئی سکیم کے تحت ہری پور سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کورٹ،ٹینس کورٹ،تائیکوانڈو،جوڈو کراٹے اور ٹیبل ٹینس ہالز بنائے جائینگے۔
سینئر وزیر عاطف خان نے متعلقہ حکام کو نئی سکیم میں شامل تمام کھیلوں کی سہولیات کو جلد ازجلد شروع کرنے اور اپنے مقررہ وقت میں مکمل کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے کونے کونے میں نوجوانوں کی سہولت کے لئے سپورٹس سہولیات فراہم کی جا ئیں گی تاکہ وہ مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button