تازہ ترین

جہانگیرترین کے پاس 18ہزار ایکٹر اراضی کہاں سے آئی ؟ تحریک انصاف نے کے پی میں احتساب کمیشن ہی ختم کردیا.نفیسہ شاہ..

سلام آباد ( آوازچترال رپورٹ ) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ جہانگیر ترین کے پاس اٹھارہ ہزار ایکٹر اراضی کہاں سے آئی؟ تحریک انصاف نے کے پی میں احتساب کمیشن ہی ختم کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ قانون کاطریقہ کار اتنا ہی اہم ہوتاہے جتنا خود قانون ہے ، جے آئی ٹی کوذو معنی انداز میں پیش کرکے بات کو غلط ملط کیا جارہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پانامہ پر بھی ڈیو پراسس کی بات کی تھی ، ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی وارننگ دیتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے پاس اٹھارہ ہزارایکٹر اراضی ہے ، یہ اراضی ان کے پاس کیسے آئی اور کتنی عرصے میں وہ اس کے مالک بنے ؟تحریک انصا ف نے کہاتھا کہ کے پی میں تین ماہ میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کرپشن ختم کرنے کی بجائے احتساب کمیشن ہی ختم کردیا گیا ، ہم جے آئی ٹی کا جواب کورٹ میں دیں گے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button