تازہ ترین

اضافی پیدوار کے باعث آلو کی مارکیٹ کریش

پشاور( آوازچترال رپورٹ) ۔افغانستان سمیت وسطی ایشیا کی ریاستوں میں برآمدات نہ ہونے اور اضافی پیدوار کے باعث خیبر پختونخوا میں آلو کی مارکیٹ کریش کر گئی اور آلو کی قیمت سبزیوں میں سب سے کم ہو گئی ہے پہلے درجے کے آلو کی قیمت 30روپے ٗ دوسرے 20 اور تیسرے درجے کے آلو کی قیمت 15روپے تک نیچے آ گئی ہے۔
سبزی منڈیوں میں آلو پہلے درجے کے 90روپے پر پانچ کلو جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے 60روپے فی پانچ کلو فروخت ہو رہے ہیں جس کے باعث آلو کے کاشتکار دیوالیہ ہو نے لگے ہیں اورتاجروں نے آئندہ سے آلو کی کاشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب سے بھی آلو کی بڑی مقدار صوبے میں آ رہی ہے اس وقت ملک میں آلو کی فی ایکڑ پیداوار چالیس سے پچاس بوری ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button