تازہ ترین

گرم چشمہ اور ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاگرام تور کہو اپر چترال کو بلا تاخیر آغہ خان ہیلتھ سروسز سے واپس لے کر صوبائی محکمہ صحت کے ذریعہ چلایا جائے۔مولانا عبد الاکبر چترالی

پشاور( نمائندہ آوازچترال )ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو کھلا خط لکھ دیا۔خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گرم چشمہ اور ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاگرام تور کہو اپر چترال کو بلا تاخیر آغہ خان ہیلتھ سروسز سے واپس لے کر صوباءئی محکمہ صحت کے ذریعہ چلایا جائے یہ دونوں تحصیلوں کے عوام کامطالبہ ہے اس طرح بونی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی کسی بھی این جی او کے حوالہ نہ کیا جائے بصورت دیگر اس فیصلہ کے خلاف عوام ردّ عمل آئے گا اور امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے دریں اثنا مولانا چترالی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت دینا حکومت کا کا م ہے نہ کہ این جی او کا . ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت صحت اور تعلیم کے مرا کزکو پرائیویٹائیز کرنا یا NGO کے حوالہ کرنا چاہتی ہے اور NGO کے ذریعہ صوبہ کو چلانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ چترالی قوم اب بیدار ہو چکی ہے اور ان کے منتخب نمائندے بھی کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور چترال کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر زور دار آواز اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button