تازہ ترین

پشاور کے ہاسٹل میں نجی کالج کے لیکچرار کو قتل کردیا گیا

پشاور: ( نمائندہ آوازچترال )چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان لیکچرار محراب نبی کو پشاور کے نجی ہاسٹل میں قتل کردیا گیا۔

 لیکچرار محراب نبی نجی کالج میں پڑھاتا تھا جسے دلہ زاک روڈ میں واقع ہاسٹل میں قتل کردیا گیا، چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان لیکچرار کی لاش دلہ زاک روڈ کے ہاسٹل سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیکچرار کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی جب کہ لیکچرار مہراب نبی کے کمرے سے اسلحہ اور گولیوں کے خول وغیرہ نہیں ملے۔

دوسری جانب لیکچرار کے قتل کے خلاف لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button