تازہ ترین

صوبائی حکومت ، خفیہ ایجنسیوں اور آئی جی پی کے پی کے سے معصوم طالب علم کے قاتلوں کا فوری سراغ لگا کر ان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

پشاور( نمائندہ آوازچترال )جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات عبد الحق چترالی نے چترال سے
تعلق رکھنے والے اور پشاور میں بطور ٹیچر فرائض ادا کرنیوالے مہراب نبی کے دلہ زاک روڈ پشاور میں واقع ہاسٹل
میں لرزہ خیز قتل پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ بڑے پُر امن اور شریف النفس
ہیں اس کے باوجودگزشتہ دہائیوں سے انسانیت کے قاتل درندوں نے ان کو بھی نہیں بخشا اور کئی بے گناہ چترالی
ابتک قتل کیے جاچکے ہیں ان میں چترال سے باہر شادی شدہ خواتین اورٹیچر قابل ذکر ہیں لیکن حکومتی خفیہ ایجنسیاں ،
تفتیشی ادارے اور محکمہ پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتے اور ابھی تک کسی ایک قتل کا سراغ لگا کر سزا دینے میں ناکام
رہے ہیں، اس لئے چترالی عوام احساس محرومی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں عبد الحق نے صوبائی حکومت ، خفیہ ایجنسیوں
اور آئی جی پی کے پی کے سے معصوم طالب علم مہراب نبی کے قاتلوں کا فوری سراغ لگا کر ان کو عبرت ناک سزا دینے
کا مطالبہ کیا ہے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button