تازہ ترین

بلدیاتی ضمنی انتخابات ٗ میدان آج سجے گا

پشاور۔ر( آوازچترال رپورٹ) صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت خیبر پختونخوا میں ضلع و تحصیل ، ویلیج/نیبر ہوڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پر آٹھویں ضمی بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہوں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اورانتخابی موادعملے کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ انتخابی عمل کے دوران امن وامان برقراررکھنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 4بجے تک جاری رہیگی۔
پشاورمیں تحصیل کونسل کی6خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات ہوں گے جن میں وارڈ9سکندرپورہ ٗ وارڈ17آسیہ ٗ وارڈ20یکہ توت ٗ وارڈ 26 اخون آباد ٗ وارڈ33لنڈی ارباب اوروارڈ50شیخ محمدی شامل ہیں اسی طرح نیبرہوڈ اورویلج کونسل کی جنرل اور خواتین کی نشستوں کے لئے جن کونسلوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں سردارگل کالونی ٗ خان مست کالونی اورسلیمان خیل شامل ہیں صوبہ بھرمیں ضلع کونسلز کے 52نشستوں، ٹاون /تحصیل کونسلز کے 32اور ویلیج و نائبرہوڈ کونسلوں میں کل 54 نشستوں جن میں 44 جنرل نشستیں ، خواتین کی 01 ، نوجوانوں کی 06، مزدور و کسان کی 03 خالی نشستوں پر یہ ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے نتائج کا اعلان ریٹرنگ افسران کل پیرکے روز کریں گے ۔
ان انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 1532571افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 677955اور مرد ووٹرز کی تعداد 892438ہے مجموعی طور پر 1255پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 447خواتین کیلئے 387جبکہ 421پولنگ اسٹیشن مشترکہ بنائے گئے ہیں اسی طرح ان پولنگ اسٹیشنوں کے اندر مجموعی طور پر 3685بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد وں کے لئے 2086اور خواتین کیلئے 1599بوتھ شامل ہیں ان انتخابات کے انعقاد کے لئے 1255پریذائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔
جبکہ جن میں مرد پرئذائیڈنگ افسران کی تعداد 868اورخواتین کی تعداد 387شامل ہیں۔ اسی طرح مجموعی طور پر 3702اسسٹنٹ پرئذائیڈنگ افسران اور 3685پولنگ افسران بھی مقرر کئے گئے ہیں ان انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائیل کے استعمال پر پابندی ہے پولنگ کے دن شکایات ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔اور ٹیلی فون نمبر 091-9222540۔ اور 091-9222549 پر شکایت درج کی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button