تازہ ترین

پشاور سے جلال آباد ٹرین سروس کی فزیبلٹی پر کام شروع

پشاورر( آوازچترال رپورٹ) ۔پشاور سے جلال آباد تک ٹرین سروس شروع کرنے کیلئے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ پر کام شر وع کر دیا گیا ہے پشاور سرکلر ریلوے ٹریک کیلئے مکمل سپورٹ دی جائے گی ٗ اضا خیل ڈرائی پورٹ مکمل ہے ٗ بزنس کمیونٹی پرائیویٹ طور پر چلائے تو ہم ٹینڈر جاری کرنے کیلئے تیار ہیں ٗ30 جنوری سے رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ بزنس کوچ لگا دی جائے گیٗ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جنوری کے پہلے ہفتے میں سرحد چیمبر کے وفد کی ملاقات کراؤں گا ۔
پشاور سے کراچی تک ریل کی بلا تعطل روانگی کیلئے ریلوے کراسنگ کو ختم کرکے پلیں اور انڈر پاسز بنائی جائیں گی15 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی ٗ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ٗ سینئر منیجر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر ٗ سرحد چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ٗ ملک نیاز احمد ٗ چیمبر کے سینئر نائب صدرانجینئر سعد خان زاہد ٗ نائب صدر حارث مفتی ٗ چیمبر کی ریلوے اور ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی ٗ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ٗ اپشیاء کے چیئرمین منظور الٰہی اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ڈی ایس ریلوے وقار احمد شاہ بھی موجود تھے ۔
فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلال آباد سے پشاور تک ٹرین چلانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور شہر میں ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے سرکلر ریلوے ٹریک کیلئے مکمل سپورٹ دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اضا خیل ڈرائی پورٹ مکمل ہوگیا ہے انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد سے کہا کہ پاکستان ریلوے ڈرائی پورٹ پرائیویٹ طور پر چلانے کے لئے بزنس کمیونٹی کو آفر کرتا ہے جس کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 23 مارچ سے وی وی آئی پی نان سٹاپ ٹرین چلائی جائے گی جس کے لئے ڈبل کرایہ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری سے رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ بزنس کوچ لگا دی جائے گی جس سے خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی کارگو ٹرین کا اجراء ترجیح ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button