تازہ ترین

بی آر ٹی روٹس پرمامور ٹریفک اہلکار وں کو سانس کی تکلیف

پشاور( آوازچترال رپورٹ) ۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) منصوبہ کے روٹس پرڈیوٹی کرنیوالے 400 ٹریفک اہلکاروں کاگرد و غبار کے باعث سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹریفک پولیس چیف نے باضابطہ طور پر علاج معالجے میں مدد کیلئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط ارسال کردیا ہے خط کے متن کے مطابق بی آر ٹی کے باعث گرد وغباد سے اہلکار پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا اور وغبار اورآلودگی سے متاثر ہورہے ہیں لہٰذا متاثرہ ٹریفک اہلکاروں کے علاج میں تعاون کیا جائے ۔
بی آر ٹی منصوبے کے دوران ٹریفک وارڈن دن رات ڈیوٹی کرتے ہیں گرد وغبار سے ٹریفک اہلکاروں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں خط میں کہاگیاہے کہ متاثرہ ٹریفک اہلکاروں کے علاج کیلئے فنڈز دےئے جائیں یا پھران کا علاج کرایا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button