تازہ ترین

چترال ٹاسک فورس کی طرف سے عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 چترال ( نمایندہ آوازچترال )جعمرات 20دسمبر کو چترال ٹاسک فورس کی طرف سے عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا.فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرزاور سول ڈاکٹرز نے 461 مریضوں کا معائینہ کیا جس میں مرد,خواتین اور بچے شامل تھے اور مریضوں کو چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری دوائیاں بھی دیئے گئے. کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے اْن کوآگاہ کیا انہوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی عشریت کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پرعشریت کےعوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button