تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا 1000گراؤنڈبنانے کا فیصلہ

پشاور(  آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل،سیاحت، و امور نوجوانان عاطف خان نے پشاور کے علاقے وڈپگہ کے لئے سپورٹس گراؤنڈ، روڈز کی مرمت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے وڈپگہ سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی،ایم پی اے ظاہر شاہ طورو،افتخار مشوانی اور ارباب جہانداد بھی موجود تھے۔انہوں کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں 1000 گراونڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کی سہولیات موجود ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
اس موقع پر وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہے اور انکی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے پشاور کی تزئین و آرائش، تعمیر و مرمت پر ہر سال 5 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button