تازہ ترین

ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل نتائج کا اعلان

پشاور۔(  آوازچترال رپورٹ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کااعلان کردیا ۔مذکورہ امتحان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے چودہ میڈیکل کالجوں کے کل1548طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں1120نے کامیابی حاصل کی۔ امتحان کامجموعی نتیجہ 72فیصد رہا۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرمیڈیکل کالج پشاور کی طالب علم محمد طابش اکرام نے709نمبرلے کر پہلی اور اسی کالج کی طالب علم نسیم نے 687 نمبر وں کے ساتھ دوسری اور خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی طالبہ غزالہ گل نے 685نمبر لیکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل 2018کے مذکورہ سالانہ امتحان میں خیبر میڈیکل کالج پشاور کا مجموعی نتیجہ 90فیصد، باچا خان میڈیکل کالج مردان72 فیصد،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا 85فیصد، خیبر گرلز میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا92فیصد، سیدو میڈیکل کالج سوات کا90فیصد،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کا64فیصد، بنوں میڈیکل کالج بنوں کا73 فیصد،رحمان میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا86فیصد،وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا51فیصد،
گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کا74فیصد،پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آبادپشاور کا61فیصد،جناح میڈیکل کالج پشاور کا22فیصد جبکہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آبادکانتیجہ26فیصداور الرازی میڈیکل کالج پشاور کا نتیجہ صرف13فیصد رہا۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے اورآنے والے امتحانات میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم یو کے شعبہ امتحانات کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ شعبہ شفافیت،میرٹ اور نتائج کی بروقت تیاری کی اپنی ساکھ کو نہ صرف اسی طرح برقرار رکھے گا بلکہ اس کو مذید بہتر بنانے کے لیئے بھی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button