تازہ ترین

ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے کنٹرول روم قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ )کیپٹل سٹی پولیس نے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے امیدواروں سے رابطہ کرکے ایمر جنسی کی صورت میں ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی ضلع بھر میں 85 پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیاگیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سکیورٹی ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی سی سی پی او نے کہا کہ پولیس غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔
پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد خصوصی دلچسپی لیتی ہے جبکہ ماضی میں ہونے والے انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل طے کیا جائے اجلاس کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے رابطہ کرکے ضرورت کی صورت میں ان کو پرسنل سکیورٹی فراہم کی جائے گی،اجلاس میں بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔
جس کی روشنی میں تمام 85 پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ کینائن یونٹ، بی ڈی ایس کے ذریعے تما م پولنگ اسٹیشنز کی سویپنگ بھی کی جائے گی شہر کے مختلف شاہراہوں کے ساتھ ساتھ تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں اور شہر میں پولیس گشت میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس کے دوران ایس پی سکیورٹی عنایت علی شاہ نے کہا کہ انتخابات کے دوران انتخابی میٹیریل کی بروقت ترسیل اور پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس عملہ کے ساتھ رابطہ میں رہنے کے لئے خصوصی کنٹرول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button