تازہ ترین

ارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیرکیخلاف تحقیقات مکمل

پشاور( آوازچترال رپورٹ )۔قومی احتساب بیورونے سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرکے خلاف غیرقانونی اثاثوں سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں اورمیاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ91ہزار528روپے کاریفرنس تیارکرکے پشاورکی احتساب عدالت میں دائرکردیاہے نیب کے مطابق دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018سے 2013کے دوران بحیثت وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی اپنے آمدن سے زیا دہ اثاثے بنائے جس میں اسلام آباد ، پشاور سمیت بیرون ممالک لندن ، سنگا پور ،دبئی اور ابو ظبہی میں اثاثے سمیت کروڑوں روپے بینک ٹرانزیکشن اور قیمتی گاڑیاں شامل ہیں ۔
ملزمان نے بعض اثاثے اپنے نام کے بجائے بینامی داروں کے نام بنائے ہیں نیب نے 2015میں ان کے خلاف انکوائری شروع کی جو 2018میں تحقیقات میں تبدیل ہوئی ۔ نیب نے تحقیقات مکمل کرکے دونوں کے خلاف 33کروڑ21لاکھ اور 92ہزار روپے مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں داخل کردیاہے ۔
ریفرنس کے مطابق ارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کروڑوں روپوں کے غیرقانونی اثاثے بنائے جن میں جی الیون اسلام آباد میں کوٹھی ٗ اسلام موضع شاہ اللہ دتہ میں دس کنال اراضی ٗ ایف سیون اسلام آباد میں بنگلہ ٗ کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈ ٗ لینڈروور گاڑی ٗمختلف بنکوں میں کروڑوں کے اکاؤنٹس شامل ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button