تازہ ترین

دوسرے عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس کی شرط برقرار

فیصل آباد۔( آوازچترال رپورٹ )سعودی حکومت کی جانب سے دوسری دفعہ عمرہ کرنے پر دو ہزار ریال عمرہ فیس کی شرط برقرار ہے
اس سلسلہ میں فیس کے خاتمے کی خبریں محض افواہ ہیں اور ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب سعودی وزارت حج چند گھنٹوں کے لیئے اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کررہی تھی حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ سعودی حکام کے مطابق عمرہ انڈسٹری کے شدید ترین متاثر ہونے کے باوجود عمرہ زائرین بغیر فیس کے دو سال میں ایک ہی عمرہ کرسکیں گے۔
حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ فیس سے بچنے کے لیئے پاسپورٹ تبدیل یا ٹیمپرنگ کرکے عمرہ پر جانے والے بھی نئے نظام میں گرفت میں آئیں گے لہٰذا عمرہ زائرین کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلہ میں سعودی قوانین کی پابند ی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عمرہ پر جانے کے لیئے ناجائز اور غلط طریقہ کار اختیار نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار ریال فیس کی شرط سے عمرہ بزنس 70فی صد ختم ہوگیا ہے۔ ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کے ساتھ فضائی کمپنیاں اور سعودی عرب کی ہوٹل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے لہٰذا جب تک عمرہ فیس ختم نہیں ہوتی پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ڈاون سائزنگ کرنی پڑے گی جس سے ہزاروں لوگوں کاروزگار متاثر ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button