تازہ ترین

ایل آر ایچ میں نرسز معمولی تکرار پر آپے سے باہر

پشاور۔(  آوازچترال رپورٹ)صوبے کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نرسیں معمولی تکرار پر آپے سے باہر ہو گئیں اور آپس میں لڑ پڑیں ٗ نرسوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کر دی جس سے ہسپتال میں شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
سکیورٹی اہلکار چھڑانے میں ناکام ہوئے ہوئے تو تیمار داروں نے بیچ بچاؤ کرایا سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں نرسز کو معطل کرنے اور واقعہ کی انکوائری رپورٹ سات دن میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں دو نرسزشمس النساء اور فوزیہ کے درمیان لڑائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے واقعہ کے بعد ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے رابطہ کرتے ہوئے دونوں نرسز کومعطل کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔
جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے جس پر ہسپتال ڈائریکٹر نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ممبران میں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر حامد شہزاد، ڈائریکٹر نرسنگ شاہین غنی اور سکیورٹی منیجر عمرسیاف شامل ہیں کمیٹی کو سات دن میں سیکرٹری ہیلتھ کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button