تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کے بیان پر نیب کی وضاحت

اسلام آباد ۔(  آوازچترال رپورٹ)نیب نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی۔ منگل کو جاری ایک بیان میں قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے مالم جبہ اراضی کیس میں میڈیا کو دیئے گئے۔
کلین چیٹ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی ۔ بیان میں کہا گیا کہ مالم جبہ اراضی کیس میں انکی طرف سے نیب کے پی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو دیا گیا کو دیا گیا بیان غیر تسلی بخش ہے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ کو قانون کے مطابق دوبارہ کسی وقت بھی بلایا جا سکتا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button