تازہ ترین

آصف زرداری جیل جانے کی تیاری کریں، نعیم الحق

اسلام آباد۔( آوازچترال رپورٹ ) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں سندھ حکومت نے 300ارب روپے کا بجٹ کھا لیا اور 100 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس کے زریعے ملک سے باہر بھیجے ۔
ان خیالات اظہار نعیم الحق نے آصف علی زرداری کی ٹنڈوالہ یار کی تقریر کے ردعمل میں نجی ٹی وی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت نے پاکستان تاریخ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آصف زرداری کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے انہوں نے 100 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس زریعے ملک سے باہر بھیجے ہیں اور 300ارب روپے سندھ کا بجٹ بھی کھا گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ سندھ کے ہر تھانے اور محکمہ جات میں حصہ بھی وصول کرتے ہیں اب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اس لئے آصف زرداری حکومت پر تنقید کے بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button