تازہ ترین

قوم دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے متحد ہے‘محمود خان

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوئے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہم آج بھی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ناقابل تلافی نقصان پر والدین کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کے بعد حکومتی، سیاسی اور عسکری قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جو پرامن خیبرپختونخوا اور پاکستان کی جانب درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کے سلسلے میں بہترین کردار ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button