تازہ ترین

پولیو سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکا فیصلہ

پشاور( آوازچترال رپورٹ) ۔پولیو سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سمیت نئے دیگراقدامات پر غور شروع کر دیا گیا ہے پشاور سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی ہے تاہم مہم کے دوران بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے خاندانوں کو راضی نہیں کیا جا سکا ۔
جبکہ افغان مہاجرین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی عمر پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کی تفصیلات تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام سے طلب کی گئی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button