تازہ ترین

نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے، شہباز شریف

 اسلام آباد:(آوازچترال رپورٹ ) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے پوری ایمانداری، قومی جذبے اور دن رات مخلصانہ کوششیں کرکے ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق میرے ساتھ پنجاب کابینہ میں شامل تھے وہ بہت ہی شریف النفس انسان ہیں اور محنت و ایمانداری سے کام کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب پارٹی کی بہت متحرک، محنتی اور زیرک رہنما ہیں، نیب نے انہیں نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے۔

(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ  نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے کیونکہ نواز شریف دور حکومت میں بجلی کا بدترین بحران ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا جب کہ سی پیک کے علاوہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،160 ارب روپے کی بچت ان منصوبوں میں کی گئی یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button