تازہ ترین
آئی ایم ایف کے کہنے سے پہلے ہی روپے کی قدرکم اور بجلی گیس کی قیمتیں بڑھائیں،وزیرخزانہ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم وہ سب کررہے ہیں جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی پابندیوں اور شرائط کے انتظار کی بجائے حکومت نے اپنے ابتدائی دنوں میں شرح سود میں اضافہ کیا، نئے ٹیکسز عائد کیے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں اور روپے کی قدر میں کمی کی۔حکومت کی جانب سے یہ تمام اقدامات اور اس سے متعلق دیگر فیصلے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان پر چینی قرضہ ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کا دس فیصد ہے، ہمیں چینی قرضے کی فکر ہونی چاہیے لیکن امریکا کو چینی قرضے کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ امریکا چین کا سب سے بڑا مقروض ہے۔
Facebook Comments