تازہ ترین

لیویز کو پولیس اختیارات دینے کیلئے قانون سازی

پشاور(آوازچترال رپورٹ )۔خیبرپختونخواحکومت نے قبائلی اضلاع میں لیویز کو پولیس اختیارات تفویض کرنے کے لیے قانون سازی کی کافیصلہ کیاہے جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں بل پیش کیاجارہاہے جس کے ذریعہ محکمہ داخلہ کو یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ وفاقی اورصوبائی لیویز کوپولیس کے اختیارات دے،پہلے سے نافذ قوانین بدستورنافذ رہیں گے۔
صوبائی حکومت نے صوبہ میں ضم شدہ قبائلی علاقہ جات میں تعینات وفاقی وصوبائی لیویز کو پولیس کے اختیارات دینے اور وہاں پر ایکشن ان ایڈسول پاورزریگولیشنز سمیت دیگر قوانین کو تاحکم ثانی نافذ رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔
اس سلسلہم یں ،صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں آج پیش کیے جانیو الے بل کے تحت صوبہ میں ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات جن میں ساتوں قبائلی ایجنسیاں اورایف آر علاقے شامل ہیں ،میں پہلے سے آئین کے آرٹیکل 247 کے تحت صدر پاکستان کی منظوری سے نافذ ایکشن ان ایڈسول پاورز ریگولیشنز سمیت نافذ تمام قوانین کو بدستور نافذ رکھنے کافیصلہ کیاہے تاوقتکہ مذکورہ قوانین کومنسوخ یا ان میں ترمیم نہ کرلی جائے ۔
دریں اثناء4 مذکورہ بل کے توسط سے صوبائی محکمہ داخلہ کو اختیاردیاگیاہے کہ وہ صوبہ میں ضم شدہ قبائلی علاقوں میں تعینات وفاقی یا صوبائی لیویز کو پولیس کے اختیارات تفویض کرسکے ،کسی بھی مشکل کی صورت میں معاملات کو حل کرنے کے لیے چیف سیکرٹری کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،واضح رہے کہ مذکورہ بل قبائلی علاقہ جات کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لیے کی گئی 25 آئینی ترمیم کے تسلسل میں پیش کیاجارہاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button