تازہ ترین

خیبر پختونخواپولیس کے گریڈ 17کے 21افسران تبدیل

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات گریڈ 17 کے 21 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا ظہیر الرحمن کو ڈی ایس پی فرنٹےئر ریزرو پولیس(ایف آر پی) ملاکنڈ ریجن، قائمقام ایس ڈی پی او لاچی کوہاٹ شیر افسر کو ایس ڈی پی او لاچی کوہاٹ۔
ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ونگ بنوں اسد زبیر کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ہنگو، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے محمد سلیم طارق کو ڈی ایس پی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، قائمقام ایس ڈی پی او گلیات ایبٹ آباد محمد جاوید کو ایس ڈی پی او گلیات، قائمقام ڈی ایس پی سکیورٹی کیپٹل سٹی پولیس پشاورفضل واحد کو ڈی ایس پی سکیورٹی پشاور، ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ چارسدہ عامر نواز کو ڈی ایس پی ایلیٹ فورس۔
قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن یونٹ سنٹرل پولیس آفس لیاقت خان کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن یونٹ سنٹرل پولیس آفس، محکمہ انسداد دہشت گردی کے محمد شعیب کو ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا، قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سوات افسر زمان کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سوات، قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک سی سی پی پشاور عبد الرشید کو ڈی ایس پی ٹریفک پشاور پولیس۔
قائمقام ایس ڈی پی او صوابی خالد خان کو ایس ڈی پی او صوابی، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے نیاز محمد کو ڈی ایس پی سکیورٹی سی سی پی پشاور، قائمقام ڈی ایس پی سکیورٹی پولیس سکول آف ٹیکٹکس حیات آباد علامہ اقبال کو ڈی ایس پی سکیورٹی پولیس سکول آف ٹیکٹکس حیات آباد، قائمقام ڈی ایس پی ایڈمن سکول آف ٹیکٹکس حیات آباد پشاور توحید اللہ کو ڈی ایس پی ایڈمن سکول آف ٹیکٹکس حیات آباد پشاور۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے فقیر حسین کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، قائمقام ایس ڈی پی او اپر دیر زاہد خان کو ایس ڈی پی او اپر دیر، قائمقام ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سوات بادشاہ حضرت کو ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سوات، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ونگ سوات نوید اقبال کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ خیبرپختونخوا، قائمقام ڈی ایس پی ٹیلی کمیونکیشن شیر وزیر کو ڈی ایس پی ٹیلی کمیونکیشن خیبرپختونخوااور ڈی ایس پی فارنزک سائنس لیبارٹری جہانزیب خان کو ڈی ایس پی فارنزک سائنس لیبارٹری پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button