تازہ ترین

پاک چین کا سی پیک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ پاکستان میں چین کے سفیر یا جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سی پیک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ ہوا ہے،چین کا ون بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ معاشی ترقی کا وژن ہے،پروگرام کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ ترقی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے، افغانستان کا معاملہ سب سے اہم ہے، چین نے قیام امن کیلئے افغانستان اور بھارت کے ساتھ معاملات کے حل کے لئے بات چیت بھی کی ۔
منگل کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران چین کے سفیر یا جنگ نے کہا کہ معاشی ترقی کے ذریعے غربت اور انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے، چین کا ون بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ معاشی ترقی کا وژن ہے، اس کے تحت چین نے 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اس پروگرام کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ ترقی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے۔
چین کے سفیر نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ وژن کے تحت سی پیک سب سے بڑا پروجیکٹ ہیں، جس کے 22 منصوبوں میں سے کچھ مکمل ہوگئے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سی پیک کومزید وسعت دینے کا فیصلہ ہوا ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران کے دورہ چین کے دوران ہواہے۔
یا ؤجنگ نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے مابین روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے، چین خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے، افغانستان کا معاملہ سب سے اہم ہے، چین نے قیام امن کیلئے افغانستان اور بھارت کے ساتھ معاملات کے حل کے لئے بات چیت بھی کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button