تازہ ترین

یوٹیلٹی سٹورز پر آن لائن سروس متعارف کرنیکا منصوبہ

کراچی۔(آوازچترال نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بندنہ کرنے کافیصلہ کیاہے، عوام کی سہولت کے لیے اب آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکاجال بچھادیا گیا۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورزبند نہیں کیے جائیں گے۔
وزیراعظم سے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورزکی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ادارے میں جدید اصلاحات لائی جائیں گی جبکہ نادرہ اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے عوام کے لیے لویالیٹی کریڈٹ کارڈ کے اجرا کی پالیسی پربھی غور کیاجائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ دورجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی اور رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button