تازہ ترین

خیبر پختونخوا پولیس کے 6اعلیٰ آفیسر تبدیل

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے گریڈ 17اور 16 کے 6 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں جبکہ ایک آفیسر کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سکیورٹی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور شکیل احمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان تعینات کردیا گیا ہے ۔
جبکہ گریڈ 16 کے قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن مردان محمد اختر کو ناقص کارکردگی کی بناء پر سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا ولایت خان کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن مردان جبکہ ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا محمد ہمایون کو ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد تعینات کردیا گیا ہے ۔
اسی طرح سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 16 کے راجہ مختیار کو قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بٹ گرام جبکہ فدا محمد کو قائمقام ایس ڈی پی او بٹ گرام تعینات کردیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 16 کے انوسٹی گیشن ونگ کے آفیسر جہانزیب خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اپر کوہستان تعینات کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button