تازہ ترین

ہر ماہ ایک سرکاری یونیورسٹی کے آڈٹ کا فیصلہ.. سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہرماہ ایک سرکاری یونیورسٹی کے آڈٹ کافیصلہ کیاہے کمیٹی کا اجلاس سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی کے زیرصدارت منعقد ہوا : اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سال 2014۔15 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیاسپیکر نے اپنے خطاب میں کہاکہ : تعلیمی اداروں کو دفترِ روزگار بنادیاگیاہے۔
تعلیمی اداروں کو مغلیہ سلطنت نہیں بننے دیں گے.: یونیورسٹیوں کی خودمختاری کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جواب دہ نہیں: یونیورسٹیوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا PAC کسی کو معاف نہیں کرے گی ہر ماہ ایک یونیورسٹی کو PACکے سامنے پیش کیا جائے گا اجلا س میں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان،سال 2012۔13 کے دوران11231025 روپے سے زائد رقم میں بے قاعدگیو ں کا انکشاف ہوا : PACنے متعلقہ افسران پر رقوم کی ریکوری کے احکامات جاری کر دیے: مالاکنڈ یونیورسٹی، سال 2011۔12 میں رقوم کی ایڈوانس ادائیگیاں کی گئیں۔
کمیٹی نے ہدایت کی کہ : 72لاکھ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دوبارہ آڈٹ کر کے رپورٹ جمع کروائی جائے یونیورسٹی آف ہری پور، وائس چانسلر کے لیے تنخواہ میں ہاوس رینٹ کے باوجود اسلام آباد میں گھر مہیا کیا گیاہاوس رینٹ کی مد میں 1.189 میلین کی رقم حکومت کو ادا کرنی پڑی PAC نے وائس چانسلر سے ریکوری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے، متعلقہ حکام کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کا حکم دے دیا ، تدریسی بلاک و یونیورسٹی کی اندرونی سڑک کی تعمیر پر منظور شدہ ریٹ سے زائد میں میٹریل خریدا گیا: حکومتی خزانے کو 3318000 روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا: PAC نے متعلقہ حکام پر ریکوری کی ہدایات جاری کر دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button