تازہ ترین

ہنزہ میں دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور شوہر جاں بحق

ہنزہ:(آوازچترال رپورٹ ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ سیدہ فاطمی اور ان کے خاوند کی موت کمرے میں گیس لیکج کے باعث ہوئی۔  دفترخارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز خاتون افسر سیدہ فاطمی اپنے شوہر سمیت ہنزہ میں جاں بحق ہوگئیں۔ ان کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کے باعث ہوئی۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نوبیاہتا جوڑے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور 10 دن قبل ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں جب کہ ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی، سیدہ فاطمی اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لئے ہنزہ گئی تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کے باعث دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button