تازہ ترین

ہاتھ پیروں کا ٹھنڈا اور سُن ہونا خطرناک بیماری کی علامت

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ٹھنڈ بھی بڑھنے لگی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سرد موسم میں ہاتھ پیر بہت ٹھنڈے اور سن ہونے کی شکایت ہو۔ اگر ایسا ہے تو یہ ایک سنگین مرض کی علامت ہوسکتی ہے۔

برطانیہ میں وائٹیلی کلینک کے زیر انتظام ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ہاتھوں اور پیروں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا جسم میں دوران خون میں خرابی کی جانب اشارہ کررہا ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جسم میں شریانیں بلاک یا تنگ ہونے کے نتیجے میں خون کی گردش پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر ایسا عام عادتوں جیسے تمباکونوشی یا ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے امراض کے باعث ہوتا ہے۔

تاہم اس کی وجہ سے اکثر ہاتھ اور پیر ٹھنڈے جبکہ زیادہ سن ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر کے لیے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ شریانوں کا یہ مرض علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین ہوتا چلا جاتا ہے،  ہاتھوں اور پیروں تک اتنا خون نہیں پہنچتا جو ان اعضاء کے خلیات کو زندہ رکھ سکے۔

انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ مناسب لباس پہننے کے باوجود یہ تکلیف محسوس ہو اور شدت بڑھ جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرانا چاہئے تاکہ ممکنہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button