تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے منگل تک کراچی سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئ

محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے منگل تک کراچی سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو پاکستان میں داخل ہوگا، اتوار سے منگل تک پشاور، کوہاٹ، لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ڈی جی خان اور اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے جبکہ بنوں، ڈی آئی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

ساہیوال، بہاولپور، سکھر اور مکران میں چند مقامات پر بارش جبکہ سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، مری اور کشمیر میں برفباری ہوگی۔ 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button