تازہ ترین

بھارت کاپاکستان جانے والا پانی مکمل بند کرنے کافیصلہ،ایک اور بڑا ڈیم بنانے کی تیاریاں مکمل،پاکستان آنے والا کون سا دریا بالکل خشک ہوجائیگا؟انتہائی تشویشناک انکشافات

نئی دہلی(آوازچترال رپورٹ ) بھارت نے پاکستان کو بنجر کرنے کے لئے ایک اور قدم اٹھا لیا، مودی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی،راوی پر ڈیم سے بھارت مدھو پورہیڈورکس سے پاکستان جانے والے پانی کواستعمال کرسکے گا،اس کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی۔بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی

منظوری دیدی۔یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔دریا ئے راوی پرشاہ پرکندی ڈیم منصوبے کوابتدائی طور پرنومبر2001میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا منصوبہ مقبوضہ کشمیر سمیت پنجاب کے علاقوں کو سیراب کریگا۔راوی پر ڈیم سے بھارت مدھو پورہیڈورکس سے پاکستان جانے والے پانی کواستعمال کرسکے گا، اس کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے ۔اس منصوبے کیلئے بھارت کی مرکزی حکومت پانچ سال میں 38 اعشاریہ 485کروڑ روپے فراہم کرے گی۔بھارت خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنے اور پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے دستبردار کرانے کی غرض سے دباو ڈالنے کے لیے پاکستان کے آبی وسائل پر ڈیم تعمیر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔واضح رہے رواں برس ستمبر میں بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم پر کام دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button