تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایڈہاک پر بھرتی آئی ٹی اساتذہ مستقل

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ )خیبر پختونخوا حکومت نے ایڈہاک پر بھرتی 311میل آئی ٹی اساتذہ کو ریگولرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ٗ ان اساتذہ کو گریڈ 16دیکر سکینڈری سکول ٹیچر لگا دیا گیا ہے اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق مستقل ہونے والوں میں پشاور کے 14ٗ ایبٹ آباد 15ٗ بنوں 12ٗ بٹ گرام 9ٗ بونیر 13ٗ چارسدہ 16ٗ چترال 18ٗ ڈی آئی خان 18ٗ دیر لوئر 18ٗ دیراپر 8ٗ ہنگو 6ٗ ہری پور 15ٗ کرک 13ٗ کوہاٹ 13ٗ کوہستان 5ٗ لکی مروت 13ٗ ملاکنڈ 11ٗ مانسہرہ 16ٗ مردان 18ٗ نوشہرہ 15ٗ شانگلہ 8ٗ صوابی 18ٗ سوات 16ٗ ٹان 5اور تور غر کا ایک معلم شامل ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button