تازہ ترین

فیصل آباد ، جہانگیر ترین کے پروٹوکول نے وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فیصل آباد (آوازچترا ل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی فیصل آباد آمد کے موقع پر ان کے پروٹوکول نے وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ جہانگیر ترین گذشتہ روز بذریعہ خصوصی طیارہ ائیرپورٹ پہنچے اور چک جھمرہ میں بانگے چک جا کر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال اجمل چیمہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ جہانگیر درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں چک جھمرہ پہنچے ، ان کیلئے اسپیشل روٹ لگایا گیا ،ان کے قافلے میں سیکورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کا اسکواڈ شامل تھا جبکہ ان کی آمدکی اطلاع پر ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں سمیت تین موبائل سمیت پانچ پولیس کی گاڑیاں علاقہ میں پہنچ گئیں اور راستے میں بھی پولیس نفری کے ساتھ موبائل لگائی گئی تھیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button