تازہ ترین

بجلی چوری کیخلاف مہم ٗڈپٹی کمشنرز کو میٹرز فراہمی کا فیصلہ

پشاور ۔( آوازچترا ل نیوز ) خیبر پختونخوا میں بجلی چوری کے باعث محصولات کا خسارہ انتہائی تناسب تک پہنچ گیا ہے ٗ پشاور اور بنوں میں بجلی کی چوری میں بے تحاشا اضافہ ہوا تھا جس کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی ۔
اس مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ توانائی خیبر پختونخوا نے اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام کمشنرز کوضلعی سطح پر عملددرآمد کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اس کے علاہ ہر ضلع میں مقامی پولیس اور پیسکو کے اہلکاروں پر مشتمل ذیلی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی جو بجلی چورو ں کے خلاف چھاپے اور کاروائی کریں گی ۔بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف بلا تعصب کاروائی ہوگی جس کے تحت گھریلوصارفین سمیت صنعتوں اور تجارتی مراکز پر بھی بھر پور چھاپے مارے جائیں گے ۔
تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی میٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ میٹرز کی عدم دستیابی کی شکایات کا اذلہ ہوسکے اس سلسلے میں پیسکو کو تمام افرادی قوت اور تکنیکی معاونت فراہم کرنیکی ہدایت کردی گئی ہے مہم کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ٗتما م ڈپٹی کمشنرز مہم کی روزانہ کی کارکردگی اگلے دن پیش کرنے کے پابند ہونگے ۔
مہم کے دوران پیسکو کا کوئی اہلکار خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے تو اس کی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اُن کے خلاف تادیبی کاروائی ہوسکے اسکے علاوہ دیگر حکومتی اہلکاروں کے غفلت بھرتنے کی صورت میں صوبائی ٹاسک فورس کو فوری آگاہ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button