تازہ ترین

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا دورہ وزیرستان شیڈول

پشاور۔ (  آوازچترال نیوز)فاٹا انضمام کے بعد ایک اوراہم سنگ میل عبورکرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں صوبائی حکومت کی طرف سے ضم شدہ ا ضلاع کے دوروں کاشیڈول ترتیب دے دیاگیا پیر کو وزیر اعلیٰ محمود خان وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ شمالی وزیر ستان کادورہ کریں گے جہاں ضم شدہ اضلاع کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کے اعلان کاامکان ہے۔
صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے ضم شدہ اضلاع کے دوروں کاسلسلہ شروع کیاجارہاہے جس کاآغاز پیر کو شمالی وزیر ستان کے دورے سے کیاجائے گا اس دورے میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی طر ف سے ضم شدہ اضلاع کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کااعلان کیے جانے کاامکان ہے فاٹا کے لیے دو یونیورسٹیاں ،بڑا ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس کا اعلان متوقع ہے دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
صوبائی حکومت کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت ضم شدہ اضلاع کو تیز رفتار ترقی کی را ہ پر گامزن کرے گی اس سلسلہ میں حکومت کی طرف سے جامع پیکج تیار کیاجارہاہے ماضی میں نظر اندازکیے گئے ان علاقوں کو کسی صورت بے یارو مدد گار نہیں چھوڑاجائے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button