تازہ ترین

سابقہ فاٹا کے 9ڈائریکٹو ریٹس صوبائی محکموں کے ماتحت

پشاور( آوازچترال رپورٹ) ۔خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے سابقہ قبائلی علاقے(فاٹا) کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے9ڈائریکٹریٹ کو صوبائی محکموں کے ماتحت کر دیا گیا ہے
اس سلسلے میں محکمہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹری ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ آف سکلز کو سیکرٹری صنعت و کامرس، ڈائریکٹوریٹ آف سمال ڈیمز کو سیکرٹری آبپاشی ڈائریکٹوریٹ آف معدنیات کو سیکرٹری معدنیات، ڈائریکٹوریٹ آف آئل اینڈ گیس کو سیکرٹری پانی و بجلی جبکہ روڈز اینڈ انفراسٹرکچر کو سیکرٹری مواصلات کے ماتحت کر دیا گیا ہے
اعلامیہ کے مطابق مالیات، ترقیاتی سکیموں سمیت دیگر ایشوز کی صورت میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز وفاق اور پارٹنرز کے ساتھ رابطہ کریں گے اس طرح سابق فاٹا میں معدنیات کے شعبے میں قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سیکرٹری معدنیات کو مائنر سیکٹر گورننس ایکٹ2017میں ترمیم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ٗاسی طرح ڈائریکٹوریٹ آف زراعت اور ڈائریکٹوریٹ آ ف لائیو سٹاک کو سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک ، ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹ سیکرٹری ماحولیات، ڈائریکٹوریٹ آف ایریگیشن اینڈ ہائیڈل پاور کو سیکرٹری آبپاشی جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کو سیکرٹری سپورٹس کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button