تازہ ترین

نجی میڈیکل کالجز میں قبائلی اضلاع کیلئے سیٹیں مختص

پشاور ( آوازچترال رپورٹ)۔پی ایم ڈی سی نے ملک کے تمام نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے طالب علموں کے لئے ایک ایک سیٹ مختص کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے علاوہ بلوچستان ، گلگت بلتستان کے طالب علموں کے لئے بھی سٹیں مختص کی گئی ہیں۔ داخلہ لینے والے طالب علموں کے لئے یہ لازمی ہو گا کہ وہ متعلقہ صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر ہو میٹرک اور ایف ایس سی کے امتحانات متعلقہ صوبے سے ہی پاس کیا ہو ۔ 60فیصد نمبر حاصل کیا ہوجبکہ متعلقہ علاقے کا سکونتی سرٹیفیکٹ جو لوکل اتھارٹی سے جاری شدہ ہو اس کاہونا لازمی ہے ۔
دستاویزات کے مطابق نجی میڈیکل کالج میں رواں تعلیمی سال 2018-19کے داخلوں میں ان طالب علموں کے لئے یہ سیٹیں مختص کرنے کی منظوری دی ہیں اس سے قبل سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ان علاقوں کے طالب علموں کے لئے سیٹیں مختص تھی ۔ لیکن کسی پرائیویٹ میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں ان علاقوں کے لئے کوئی سیٹ مختص نہیں تھی تاہم صوبے میں ضم ہونے والے ساتوں اضلاع کے طا لب علموں کے پاس ڈومیسائل سابق فاٹا کے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button