تازہ ترین

”ہم دھرنا ختم کر رہے ہیں اور۔۔۔“ خادم حسین رضوی نے اعلان کر دیا

لاہور ( وازچترال نیوز)حکومت سے معاہدے کے بعد تحریک لبیک کے رہنماؤں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، خادم حسین رضوی نے شرکاءکو پرامن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت کردی ۔دنیا نیوز کے مطابق دھرنا منتشر کرنے کا اعلان تحریک لبیک کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ، مولانا خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ جہاں جہاں لوگ بیٹھے ہیں پرامن طور پرمنتشر ہوجائیں ، تحریک لبیک کی جانب سے دھرنے کے دنوں میں دل آزاری یا تکلیف پر معذرت کی گئی ہے ۔

وارضح رہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے سے آسیہ بریت فیصلے کے خلاف تین دن سے احتجاج جاری تھا جس کے دوران ملک بھر میں کئی جگہ ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے ۔آخر کار فریقین کی کوششوں سے معاہدہ برائے اختتام احتجاج و دھرنا طے پاگیاجس کے مطابق آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی ہے ، آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا ، آسیہ مسیح نظر ثانی کیس میں حکومت مداخلت نہیں کرے گی ، اس احتجاج کے دوران تحریک لییک کے جتنے لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان کو فوری رہا کیا جائے ، آسیہ مسیح بریت کیخلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں تو ان پر فوری قانونی چارہ جوئی کی جائیگی جبکہ اس دوران جن لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے اس پر تحریک لبیک کی جانب سے معذرت کی گئی ہے ۔ اس معاہدے پر وفا قی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری اور تحریک لبیک کے رہنما ﺅں پیر افضل قادری اورمحمد وحید نور کے دستخط ہیں۔

اس معاہدے کے بعد تحریک لبیک کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرکے مظاہرین سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button