تازہ ترین

صوبے میں غیر قانونی ما ئننگ کو ختم کرنا اہم ذمہ داری ہے۔۔وزیر معدنیات

پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) خیبر پختونخواہ کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی ما ئننگ کو ختم کرنا اہم ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی شعبہ معدنیات پر کڑی نظر ہے اس لئے اسکی بہتری کے لئے زیادہ محنت و توجہ سے کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے چترال مائنزز ایسوسیشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد کے شرکاء نے صوبائی وزیر کو چترال میں غیر قانونی مائننگ کے بارے میں آگاہ کیا۔وفد کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ بہت جلد چترال کا تفصیلی دورہ کریں گے اور وہاں پر ہونے والی غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے غیر قانونی مائننگ اور اس شعبہ میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جس پر ہم عوام کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے صوبا ئی وزیر کو بتایا کہ انہیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غیر قانونی مائننگ کے بار ے میں سنجیدہ کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انکی ایسوسی ایشن اس حوالے سے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button