تازہ ترین

یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ،توہین رسالت کے مرتکب شخص اور جھوٹا الزام لگانے والے کو کیا سزا دی جائیگی؟سینٹ میں بل پیش

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)الیکٹرانک کرائمز کے حوالے سے ترمیمی بل 2018ء سینٹ میں پیش ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  بل کے تحت سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والے کو عمر قید ، توہین رسالتؐ کے مرتکب شخص اور توہین رسالتؐ کا جھوٹا الزام عائد کرنے والے کو سزائے موت اور مذہبی شخصیات کے بارے میں توہین آمیز بیانات کے استعمال پر تین سال قید کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔بل میں کہا گیا کہ قادیانی گروپ کے لوگوں کو خود کو مسلمان کہنے یا اپنے عقیدے کی تبلیغکرنے پر تین سال تک کی قید اورجرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بل میں سوشل میڈیا پر فحش مواد تیار کر کے ڈالنے پر 4 سال تک قید اور30 لاکھ روپے جرمانہ ، جبکہ فحش مواد کی کسی بھی قانونی جواز کے بغیر تقسیم پر 3 سال تک قید اور20 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہو سکے گا۔ بل میں توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والے کو سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینٹ میں یہ بل وزیر مملکت خزانہ حماد اظہر نے پیش کیا۔سینیٹر ستارہ ایاز نے بل کو مزید غورو خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button