تازہ ترین

پی ٹی آئی کے رہنما کو موصول 19 کروڑ کا ٹیکس نوٹس معطل

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو 19 کروڑ 91 لاکھ روپے کا بھجوایا گیا ٹیکس ریکوری نوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کوحکم دیاکہ جہانگیر ترین کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کیا جائے۔لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ گزشتہ دورحکومت میں جے ڈبلیو ڈی مل کو 19 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار روپے کے ٹیکس نوٹسز بھجوائے گئے، ان نوٹسز کے خلاف اپیلیں کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس زیر ِسماعت ہیں۔کمشنر ان لینڈ ریونیو ان کے حق میں حکم امتناعی بھی جاری کر چکے ہیں، لیکن حکم امتناعی کے باوجودانہیں ٹیکس نوٹسز بھجوا دیئے گئے، استدعا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔عدالت نے ٹیکس نوٹسز معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو 30 روز میں فیصلہ کرنےکا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button