تازہ ترین

مارسوکے تعاوں چترال میں سونامی پلانٹیشن کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

چترال (نمائندہ آوازچترال) غیر سرکاری تنظیم  مارسو اورآر سی ڈی پی کے تعاون سے چترال میں سونامی پلانٹیشن کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت 2 ستمبر کو Plant for Pakistan کے نام سے منانا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شجر کاری اور ملک کو سرسبز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ MARSO کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے نہ صرف شہریوں میں شعور اور آگاہی تھا بلکہ شجر کاری کے رجحان کو فروغ دینا بھی تھا، ان سرگرمیوں کے ذریعے MARSO نے موجودہ حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وژن 5 برسوں میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کوسراہنا تھا ۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا کہ "پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس مہم بھرپور کردار اداکیا جائے تاکہ پاکستان کو درپیش سنگین ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جاسکے” ۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک میں 198 پوائنٹس بنا دیے ہیں جہاں سے شہریوں کو مفت پودے مل سکتے ہیں ۔ سیمنار میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے پاکستان کے بڑے چھوٹے شہروں میں پودے لگائے جائیں گے اور دس ارب درخت لگانے کی مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائیگا ۔ سیمینار سے چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین اور آر سی ڈی پی کے کوارڈینیٹر انجینئر تیمور شاہ اور دوسروں نے خطاب کیا۔Image may contain: 10 people, people sitting

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button