تازہ ترین

ریاست مدینہ کی قیام میں مولاناعبدالاکبرچترالی کواپناحصہ ڈالناچاہیے تھا؍انجینئرفضل ربی جان

چترال(آوازنیوز)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے نائب صدرانجینئرفضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں جہاں ایک کامیاب ہونے والے پارٹی اس دعوے سے آگے بڑھ رہاہے کہ وہ پاکستان کوایک اسلامی فلاحی مملکت بنائے گی۔اورمستقبل کاپاکستان ریاست مدینہ کی تصورپیش کریگا۔اورملک کے اندرانصاف اورتبدیلی نظرآنے لگے گی ایسے صورت حال میں چترالی عوام کی اسلام پسندی اصلاح کے نام پرووٹ لینے والاایم این اے کاغیرجانبداررھناچترالی قوم کے اسلامی پسندی، انصاف پسندی اورترقی کی نمائندگی نہ کرنے کے ذمرے میں آتاہے۔ انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی وصوبائی قیادت چترال سے منتخب ہونے والانمائندے کوحق اداکرنے سے روکاہے۔اورسیاسی طورپرایک بڑی غلطی کامرتکب ہوئی ہے۔چترالی قوم جماعت کی صوبائی قیادت کی اس غیردانشمندی رویے کوکبھی بھی معاف نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے ہزاربارسوچے گاموجودہ صورت حال میں چترال سے منتخب دونوں نمائندے ایم ایم اے کی پلٹ فورم سے کامیاب ہوئے ہیں۔اسی صورت حال میں جماعت سلوفلائیڈایم ایم اے کوشدیدنقصان پہنچائے گا۔انہوں نے کہاکہ آئینی صورت پراب مولاناکوبھی وضاحت کرناپڑھے گا۔انجینئرفضل ربی نے کہاکہ لگتاہے کہ اب جے یوآئی کے عہدداراورووٹربھی اس فیصلے پرسوچنے پرمجبورہوں گے۔کہ یہ اتحادنام نہات اتحاد تھااورغیرفطری اتحادتھا۔انہوں نے کہاکہ کم ازکم جے یوآئی نے سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کوسپورٹ اوراپناکرداراداکرتارہے گا۔اورجماعت اسلامی کامستقبل میں کردارکہیں نظرنہیں آرہاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button