تازہ ترین

چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے پارٹ ون کے امتحانات 4ستمبر سے شروع ہونگے۔۔کنٹرولر

چترال ( آوازچترال رپورٹ )یونیورسٹی آف چترال کے زیر اانتظام ایم اے پارٹ ون پرائیویٹ سالانہ امتحانات 4ستمبر 2018سے شروع ہونگے۔ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق رول نمبر سلپ تمام پرائیویٹ امیدواروں کے مستقبل پتے پر ارسال کردئیے گئے ہیں ۔ جبکہ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں یونیورسٹی کے ویب سائیٹ سے بھی ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ یکم ستمبر تک رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں اسٹوڈنٹس یونیورسٹی سے بھی ڈوبلکیٹ کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button