تازہ ترین

بھارتی تجزیہ کاروں نے عمران خان کو بدلتے پاکستان کی علامت قرار دیدیا،جیت کی اصل وجہ کیا تھی؟ حیرت ا نگیز انکشافات

نئی دہلی ( آن لائن) بھارتی میڈیا کی منفی کوریج کے باوجود بھارت میں عمران خان کا اچھا امیج برقرار ہے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے عمران خان کو بدلتے پاکستان کی علامت قرار دے دیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کی نظر میں عمران خان کی کامیابی پاکستان کے عوام کی تبدیلی کی خواہش کی عکاس ہے جو ایک بدلتے ہوئے پاکستان کی علامت ہے۔کئی تجزیہ کاروں نے لکھا ہے کہ عمران خاننے گذشتہ سات، آٹھ برس میں عوام کو موبلائز کرنے کے لیے جتنی محنت کی ہے اتنی محنت شاید ہی کسی دوسرے رہنما نے کی ہو۔ بھارت میں ان کےبیان کا بھی خیر مقدم ہوا ہے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے جیت کے بعد اپنی پہلے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔ ایک طویل تلخ دور کے بعد انڈیا کے لیے بھی یہ ایک نیا موقع ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button