تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر)ناصرالملک کے نام کا اعلان کردیا

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کےلئے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کےلئے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان کیا۔ ریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے، کئی ہفتوں سے اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری تھا، اس پر فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں اور قائد حزب اختلاف کا شکرگزار ہوں۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا چناو¿ مشکل کام تھا، ایسا فیصلہ ہو جو پاکستان کے عوام اور سیاسی پارٹیوں کےلئے قابل قبول ہو۔اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے معاملے پر متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس میں نگراں وزیراعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا تاہم آج کی ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوا اور نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button