تازہ ترین

پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا

پشاور( آوازچترال)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق ہوگیا،خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں،نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button