تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر چترال کا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ تورکہو اور موڑکہو میں‌کھلی کچہری

تورکہو( آوازچترال رپورٹ) چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیرنے گزشتہ دن چترال کے تمام ھیڈ اف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ سب تحصیل تورکھو شاکرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. جس میں عمایدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر لوگوں نے مختلف محکموں کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیے خاص کر بونی تورکھو روڈ میں سست روی،صحت، بجلی، تحصیل ھیڈ کوارٹر، ایجوکیشن اور دوسرے محکموں پر برس پڑے. ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرونگا . اور میں لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے چترال کے مختلف علاقوں‌کا دورہ کررہاہوں‌، تورکہو کا دورہ بھی ان کی کڑی ہے. انھوں‌نے تمام ھیڈ اف ڈیپارٹمنٹ کو بھی ھدایت کی کہ وہ مہینے میں‌ ایک بارضرور ان علاقوں کا دورہ کر لیا کرے تاکہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے ۔اخر میں ڈپٹی کمشنر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ار ایچ سی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ھسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا اور عوام کو سستے اور اسان سہولت دینے پر زور دیا.علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اور دوسرے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس دوردراز علاقے کا دورہ کیااس سے قبل اسی طرح کا ایک اور کھلی کچہری موڑکہو کے مقام وریجون میں‌بھی منعقد ہوا . جہاں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاروں‌کو ہدایت جاری کی . کھلی کچہری سی تحصیل ناظم مستوج مولانا یوسف نے بھی خطاب کیا. اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں‌کو سراہاان مواقع پر چترال کے معروف شخصیت کیپٹن شہزادہ سراج الملک اور صدر پریس کلب ظہیر الدین بھی موجود تھے.
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button