تازہ ترین

پی ٹی آئی امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا معاملہ،پارٹی ورکرز کی جانب درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے منظور

  اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کے ساتھ بیان حلفی کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا ہے،جہاں پارٹی ورکرز نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے جو سماعت کے لئے منظور بھی ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی امیدوارکیلیے درخواست کےساتھ بیان حلفی آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ فیس کا مقصد پارٹی کے دیرینہ سفید پوش ورکرز کی حوصلہ شکنی ہے۔پی ٹی آئی ورکرز ملک منیراور راو¿ وقاص کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا گیا ہے جبکہ درخواست پی ٹی آئی،عمران خان،پارلیمانی بورڈشمالی پنجاب کے صدرکےخلاف دائرکی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان حلفی میں امیدوارکوپابندکیاگیاکہ ٹکٹ نہ ملنے پرآزادحیثیت سے ا لیکشن نہیں لڑیگا اور اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نا مزدکردہ امیدوار کی ہی حمایت لازم ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button